ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کشمیر میں مسلسل 115وے دن بھی معمولات زندگی متاثر

کشمیر میں مسلسل 115وے دن بھی معمولات زندگی متاثر

Mon, 31 Oct 2016 18:39:11    S.O. News Service

سری نگر ، 31؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )کشمیر میں حال میں شہریوں کے مارے جانے اور خودارادی کے حق کے اپنے مطالبات کی حمایت میں علیحدگی پسندوں کی جانب سے طلب کردہ ہڑتال کی وجہ سے آج مسلسل 115ویں دن بھی ریاست میں معمولات زندگی متاثر رہے ۔سول لائنس اور سری نگر کے کچھ علاقوں میں بعض دکانیں کھلی تھیں جبکہ شہر کے باقی حصوں اور کشمیر کے دیگر علاقوں میں دکانیں بند ہی رہیں۔شہر اور وادی کے دوسرے ضلع ہیڈکوارٹر میں کچھ نجی گاڑیوں اور آٹو رکشہ کی نقل و حرکت دیکھی گئی لیکن ان کی تعداد بہت کم تھی کیونکہ علیحدگی پسندوں نے ہڑتال میں آج دن کے بعد بھی کسی طرح کی نرمی برتے جانے کا اعلان نہیں کیاہے۔بہرحال، بہت سے ریہڑی پٹری والوں نے شہر کے وسط میں واقع لال چوک سے ہوتے ہوئے ٹی آرسی چوک-بٹمالو مرکز کے آس پاس اپنی دکانیں لگائی تھیں۔حکام نے بتایا کہ کشمیر میں لوگوں کی سرگرمیوں پر کسی طرح کی پابندی نہیں لگی ہے لیکن پوری وادی میں اب بھی سی آر پی سی کی دفعہ 144کے تحت لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائدہے۔قانون وانتظام کو برقرار رکھنے اور لوگوں کے اندر تحفظ کا احساس پیدا کرنے کے مقصد سے احتیاطی طور پر حساس مقامات اور اہم شاہراہوں کے پاس بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ لوگ بے خوف ہوکر اپنی روز مرہ کی سرگرمیوں کو انجام دے سکیں۔


Share: